عبدالغنی مجید ودیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

کیس کی مزید سماعت 25 مارچ کو ہوگی

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار عبد الغنی مجید اور سلمان یونس سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مارچ تک توسیع کر دی۔

منگل 3 مارچ کو سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کےلیے سبسڈی میں کرپشن ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ عبدالغنی مجید اور سلمان یونس سمیت دیگر احتساب عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمارنڈ میں 25 مارچ تک توسیع کر دی۔

دوران سماعت منائل مجید اور نمر مجید کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ کیس کی مزید سماعت اب 25 مارچ کو ہوگی۔

FAKE ACCOUNTS CASE

Abdul Ghani Majeed

Tabool ads will show in this div