ملالہ کوسیلیوٹ پیش کرتی ہوں، ایلف شفق

ملالہ کی ہمت اور تعلیم کیلئے گہری وابستگی کی تعریف
Mar 03, 2020

ترکی سے تعلق رکھنے والی معروف مصنفہ ایلف شفق نے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے کام کرنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی تعریف کی ہے۔

ایلف شفق کو اپنے ناول ’’ فورٹی رولز آف لو ‘‘ کی وجہ سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی، انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی کم عمرترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ملاقات پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے ملالہ کی تعریف کی۔

ایلف نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’’ گزشتہ روز آکسفورڈ یونیورسٹی کے مارگریٹ ہال میں گفتگو ہوئی، حیرت انگیزنوجوان شرکاء کے ساتھ ساتھ ملالہ سے ملاقات کر کے بھی بیحد اچھا لگا۔ ملالہ کی ہمت اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے گہری وابستگی کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہوئے میں ملالہ کوانہیں سلام پیش کرتی ہوں‘‘۔

گزشتہ ہفتے آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہی ملالہ کی ملاقات ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھونبرگ سے ہوئی تھی جس کے بعد ملالہ نے سوشل میڈیا پر گریٹ اکے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’’یہ میری واحد دوست ہے جس کیلئے میں اسکول چھوڑ سکتی ہوں‘‘۔

گریٹا نے بھی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ملالہ کو اپنا رول ماڈل قرار دیا تھا۔

پاکستان کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ امن کے نوبل انعام،سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زائد اعزازات احاصل کرچکی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کو اس وقت عالمی پہچان ملی جب 2012 میں سوات میں اسکول سے واپس آتے ہوئے ان پر فائرنگ کی گئی ۔ ملالہ کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعد میں بہترعلاج معالجے کیلئے برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا جہاں کافی عرصے ان کا علاج جاری رہا۔ صحت یاب ہونے کے بعد ملالہ نے برطانیہ میں ہی اپنے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ استوار کیا۔

ملالہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسفہ، سیاست، اور معاشیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ یہی مضامین آکسفورڈ سے پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی پڑھے تھے۔

Malala Yousufzai

ELIF SHAFAK

Tabool ads will show in this div