لکس اسٹائل ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ پر ستاروں کا جھرمٹ، سیلیفوں کا بھی دور

Oct 01, 2015

Lux Style Awar Red Carpet khi 1200 Pkg Moiz 01-10

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/10/Lux-Style-Awar-Red-Carpet-khi-Pkg-Moiz-01-10.mp4"][/video]

کراچی : کراچی میں 14 ويں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں شوبز ستاروں کی شرکت نے ماحول کو رنگین کردیا، سليفيوں کا بھی دور دورا رہا، فلمی ستارے کہتے ہیں پاکستانی فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے۔

شوبز ستاروں کا میلہ اس بار کراچی میں لگا تو جیسے کہکشاں امڈ آئی، 14 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کے ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی جھلملاہٹ نے دیکھنے والوں کی آنکھیں خیرہ کردیں، معروف اور نامور شخصیات نے جلوے بکھیرے۔

فوٹو گرافرز تو ستاروں کی ایک جھلک کیمرے کی آنکھ میں عکس بند کرنے کیلئے بے چین تھے جبکہ دوسری جانب خود ستارے بھی یادوں کو محفوظ بنانے کیلئے سیلفیز میں مگن نظر آئے۔

ستاروں کا کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری بہتری کی طرف جارہی ہے اور ایسی تقریبات کا انعقاد نئے آنے والوں کیلئے حوصلہ افزاء ہے۔

حسن کے جلوے گراتی حسیناؤں کے ساتھ، پاکستانی شوبز انڈسٹری کے شادی شدہ جوڑوں نے بھی ریڈ کارپٹ پر غضب ڈھایا۔ سماء

انٹرٹینمنٹ

فلمیں

LIFE STYLE

Red Carpet

Tabool ads will show in this div