سلامتی کونسل کی سربراہی چین کو ملنے پر بھارت پریشان

سفارتکاری تیز
Mar 02, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/NF-CHINA-UNSC-PRESIDENCY-PKG-02-03-ASIF.mp4"][/video]

آج چین اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی سربراہی سنبھال رہا ہے اور ہندوستان کا پروپیگنڈا ڈگمگارہا ہے۔ آنے والا مہینہ سخت ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑنے اور دلی میں قتل عام پر کیا وضاحت دینے کیلئے بھارت نے سفارتی کوششیں شروع کردیں۔

جب سے بھارت نے مقبوضہ کشمیرکا اسپیشل اسٹیٹس ختم کیا ہے، پہلی باربیجنگ کے مستقل مندوب زانگ جون سلامتی کاؤنسل کی سربراہی سنبھال رہے ہیں۔ اگست سے اب تک چین دوبار سلامتی کاؤنسل میں مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ پہلے ہی اٹھاچکا ہے۔

مسئلہ کشمیرکے علاوہ دلی قتل عام نے بھی بھارت کی پوزیشن خراب کردی ہے۔ بھارت سلامتی کونسل میں چین اورعالمی قیادت کا سامنا کیسے کرے گا۔ دلی سرکار نے سفارتی کوششیں تیزکردی ہیں۔

CHINA

Tabool ads will show in this div