کنگزنےیونائیٹیڈ کو5 وکٹ سےشکست دےدی

پاکستان سپر لیگ کے14 ویں میچ میں کراچی کنگز نےاسلام آباد یونائیٹیڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
اتوار کو کنگز نے 184 رنز کے ہدف کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ بابر اعظم کی گری ۔ وہ بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوگئے۔ شرجیل خان نے 38 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ کیمرون ڈلپورٹ بھی 38 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ ایلکس ہیلز کی شاندار بیٹنگ نے کراچی کنگز کو سہارا دیا۔ انھوں نے 30 گیندوں پر 52 رنز اسکور کئے۔ افتخار احمد صرف 1 رن بنا سکے۔ رومان رئیس،ڈیل اسٹین اور احمد سیفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یونائیٹیڈ کے اوپنر منرو صرف ایک رن پر عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ رضوان اور رونکی کے درمیان 49 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔ رضوان 22 رنز بناکر عمر خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کولن انگرام صرف 16 رنز بناسکے۔ کپتان شاداب خان نے 31 گیندوں پر54 رنز اور رونکی نے 58 گیندوں پر 85 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔