پیازکی ایکسپورٹ پر31 مئی تک پابندی عائد
لاکھوں ڈالر کی پیاز کی ایکسپورٹ خطرے میں
وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے پیاز کی ایکسپورٹ پر 31 مئی تک پابندی لگا دی ہے۔ پابندی سے قبل بندرگاہ پہنچنے والی لاکھوں ڈالر کی پیاز کی ایکسپورٹ خطرے میں پڑگئی ہے۔
وفاقی وزارت خوراک نےپيازکی ايکسپورٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق پيازکی ايکسپورٹ31مئی تک بند رہےگی،پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیا تھا۔
اس فیصلے سے بندرگاہ پہنچنےوالی لاکھوں ڈالر مالیت کی پيازکی ايکسپورٹ خطرےميں پڑگئی ہے۔
ویجیٹیبل ایکسپورٹرز وحید احمد نے بتایا کہ بندرگاہ پر موجود170کنٹينرز پير کو روانہ ہونے تھے، پورٹ پر موجود کنٹينرز ايکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے، درآمد نہ ہوئے تو20لاکھ ڈالرکانقصان ہوگا۔