اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کو رہاکرنے سے انکار کردیا

یہ اختیار افغان حکومت کے پاس ہے
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان صدر اشرف غنی نے امریکا طالبان امن معاہدے کی اہم شرط سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا گیا تھا۔

اتوار کے روز افغان دارالحکومت کابل میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ انٹر افغان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا جاسکتا ہے، تاہم یہ شرط مذاکرات سے مشروط نہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ مذاکرات کی پیشگی شرط نہیں بن سکتا۔ امریکا قیدیوں کی رہائی میں مدد فراہم کر رہا ہے، لیکن اس پر فیصلے کا اختیار افغان حکومت کا ہے۔

اشرف غنی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں 7 روزہ جزوی جنگ بندی مکمل جنگ بندی کے مقصد کے حصول تک جاری رہے گی۔ جب کہ انٹر افغان مذاکرات کیلئے اگلے 9 دنوں میں مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی جائے گی۔

TALIBAN

ASHRAF GHANI

Tabool ads will show in this div