ہزارہ کمیونٹی ایک بار پھر دہشتگردوں کےنشانے پر،13جاں بحق،متعدد زخمی

اسٹاف رپورٹ
کوئٹہ: بلوچستان میں ایک بار پھر ہزارہ کمیونٹی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ آج علی الصبح اخترآباد کے علاقے ميں بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے بس کو آگ بھی لگا دی۔ بس براوہی سے دالبدین جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق مسافربس بروری سے ہزارگنجی جارہی تھی کہ مغربی بائی پاس کے قریب دہشت گردوں نے مسافروں کو اتارکر گولیوں کا نشانہ بنایا۔ جس میں تیرہ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو بولان ميڈيکل کمپليکس اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تاہم طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پوليس نے علاقے کو گھيرے ميں لے کر امدادی کارروائياں شروع کردی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

واقعہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل اور وحدت المسلیمن نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سماء

زخمی

ایک

clean

دہشتگردوں

golf

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div