فٹ بال کے کھلاڑیوں پر ہاتھ ملانے پر پابندی

دیگر اسپورٹس ایونٹ بھی متاثر ہونے کا خطرہ

انگلش فٹ بال کلب نے کھلاڑیوں پر ہاتھ ملانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں پھیلتے کرونا وائرس کے خوف اور احتیاطی تبدابیر کے لئے انگلش کے فٹبال کلب نیوکیسل یونائیٹڈ نے کلب میں کھلاڑیوں اور اسٹاف کو آپس میں ہاتھ ملانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ پرانی رسم اور تہذیب کے مطابق صبح کلب آنے کے بعد سب ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں، تاہم ڈاکٹروں کی تازہ ہدایات کے بعد انتظامیہ نے اس عمل پر پابندی عائد کردی۔

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس سے دیگر کھیلوں کے ایونٹ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 24 جولائی 2020 سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں کا کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) کے سینیر ممبر نے بیان جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں کرونا وائرس کے خطرات کا زیادہ شبہ ہوگا تو مقابلے ملتوی کرنے یا جگہ تبدیل کرنے کی بجائے منسوخ کردیئے جائیں گے۔

قبل ازیں موبائل انڈسٹری کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) 2020 کورونا وائرس کے خوف سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی نئی وبا کی علامات نمونیا سے ملتی جلتی ہیں لیکن اس بیماری کی وجہ نیا وائرس ہے جس کا تعلق ”کرونا“ قسم کے وائرس کے خاندان سے ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے 2 ہزار 788 افراد ہلاک اور 79 ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں، جب کہ 60 ملکوں میں کورونا وائرس سے 82 افراد ہلاک، 5 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 24 جولائی 2020 سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں کا کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

new castle

Tabool ads will show in this div