سانحہ منیٰ؛ شہید پاکستانیوں کی تعداد 52 ہوگئی، 39 لاپتہ

Mina Tragedy Pkg Baig 30-09

جدہ: سعودی عرب میں حج کے موقع پر منیٰ میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں شہید پاکستانی حاجیوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے جبکہ 39 اب تک لاپتہ ہیں۔

چوبيس ستمبر صبح دس بجے منیٰ ميں وہ سانحہ رونما ہوا جس نے پوري امت کو ہلاکر رکھ ديا۔ شدید گرمی کے باعث ہزاروں حاجیوں نے اچانک ہی راستہ بدلا، بھگدڑ مچی اور ہزاروں کچلے گئے۔

چھبيس ستمبر سانحے کا تيسرے دن الجزيرہ ٹی وی نے دعويِ کيا کہ شہداٗ کي تعداد 1184 ہوچکي ہے جبکہ برطانوي اخبار نے پاکستاني شہداٗ کي تعداد 236 بتائي ہے ليکن اس کي کہيں تصديق نہيں ہوسکي۔

سانحہ کے چوتھے دن ستائيس ستمبر کو سرکاري سطح پر 25 پاکستانيوں کے شہيد ہونے کي تصديق ہوئي۔ ڈي جي حج نے دعوي کيا کہ 150 لاپتہ افراد سے رابطہ ہوگیا۔

اٹھائيس ستمبر حکومتی فوکل پرسن طارق فضل چوہدري نے سانحہ میں 1100 حجاج کي شہيد ہونے کي اطلاع دي، لواحقين کے ليے معاوضے عمرے کا اعلان بھي کيا۔ سماء

MUSLIMS

Mina tragedy

Mina Stampede

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div