نارمل مرد ’وفادار‘ عورت کو طلاق نہیں دیتا، خلیل الرحمان

گرم مباحثہ

فلم اور ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ نارمل آدمی بیوی کو اس وقت تک طلاق نہیں دیتا جب تک کسی اور کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرتے ہوئے نہ پکڑے۔ عورت مارچ میں وہی خواتین طلاق کے بارے میں چیخ رہی ہیں۔

سماء ٹی وی کے پروگرام نیوز بیٹ میں مباحثہ اس وقت تیز ہوگیا جب اینکر احتشام امیرالدین نے خلیل الرحمان قمر سے سوال در جواب کرتے ہوئے پوچھا کہ جہیز کم لانے یا ساس کی ریشہ دوانیوں کے باعث طلاق پانے والی عورت کے بارے میں کیا خیال ہے۔

ڈرامہ نویس نے بتایا کہ میں ایسی خواتین کی شرح بتانے سے قاصر ہوں کیوں کہ اس بارے میں اعداد و شمار جمع نہ کرسکا مگر میری ہمدردیاں ایسی خواتین کے ساتھ ہیں۔

بات کو آگے بڑھاتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ وہ ایسے تمام مردوں سے نفرت کرتے ہیں جو جہیز کی لالچ میں یا اپنی ماں کو خوش کرنے کیلئے شادی کرتے ہیں مگر ایسے مردوں کی تعداد بہت کم ہے۔

صحافی نایاب گوہر اس موقع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے کے اظہار پر آنسو باتے پوسٹرز اچھے نہیں لگتے۔ اس کے بہتر راستے موجود ہیں۔

نایاب نے خلیل الرحمان قمر کی شخصیت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ایسے شخص لگتے ہیں کہ وہ اپنی بیوی کے کاموں میں ہاتھ بٹھاتے ہیں اور ایک ترقی پسند سوچ کے حامل انسان ہیں مگر ان کو خوش فہمی ہے کہ سارے مرد ان کے جیسی سوچ رکھتے ہیں۔

یہ اسٹوری انگلش میں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

KHALIL UR REHMAN QAMAR

FEMINISM

Tabool ads will show in this div