پاکستان میں کورونا کے مزید 2کیس رپورٹ، تعداد 4ہوگئی

ایک سندھ، دوسرا وفاق سے تعلق رکھتا ہے، ڈاکٹر ظفرمرزا
Feb 29, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/Zafar-Mirza-2-New-Cases-Sot-29-02.mp4"][/video]

ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز کی تصدیق کردی، ایک کا تعلق سندھ اور ایک کا وفاق سے ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا ہے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی، پچھلے دو مریض تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں، ایک مریض کو جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک کا تعلق سندھ جبکہ دوسرے کا وفاق سے ہے، ملک بھر میں مہلک مرض سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ دونوں مریض تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں، ایک مریض کو جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا، اس وقت اسکول بند کرنے کی ضرورت نہیں، طلبہ کو وائرس سے متعلق آگاہی دینی چاہئے۔

مزید جانیے : پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 مصدقہ کیسز رپورٹ

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو ماسک استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، ماسک سے متعلق ایڈوائزری کل جاری کی جائے گی، لوگوں کو چاہئے کہ ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔

 وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا وائرس قابل علاج مرض ہے، ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، مریض کو مشتبہ علامات ظاہر ہونے پر اسپتال لایا گیا، جس کے بعد شام 5 بجے انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے تصدیق کردی۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض حال ہی میں ایران سے واپس آیا تھا جہاں وائرس اس میں منتقل ہوا، کورونا وائرس کے مریض کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کرکے ٹریٹمنٹ شروع کردیا گیا۔

یہ بھی جانیے : کورونا کے متاثرہ مریض کے اہلخانہ کلیئر،آئسولیشن سے فارغ

محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ مریض کا جن لوگوں سے رابطہ تھا ان تمام افراد کو بھی قرنطینہ میں منتقل کرکے ان کی نگرانی کی جارہی ہے۔

 حکام کا مزید کہنا ہے کہ 26 فروری کو کراچی میں منظر عام پر آنے والے کورونا وائرس کے پہلے مریض سے نئے کیس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

 پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق بدھ 26 فروری کو معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی تھی، جس میں ایک مریض کا تعلق کراچی اور دوسرے کا تعلق فیڈرل ایریاز سے تھا۔

چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 2800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایران، اٹلی، فرانس، جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک میں بھی 50 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہے۔

Tabool ads will show in this div