افغانستان میں امن سےپاکستان کامستقبل وابستہ ہے،شاہ محمود

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ آج ایک طویل جنگ کے بعد امن معاہدہ ہوگا۔
دوحا میں امریکا اور افغان طالبان کے مابین امن معاہدے کے موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں زلمے خلیل زاد نے امریکا اور طالبان امن معاہدے کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کیلئے عالمی برادری کا تعاون درکار ہوگا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ نے دوحا میں سفارت خانے کی نئی بلڈنگ کے افتتاح پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارک باد دی۔
Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi met with US Special Envoy on Afghan Reconciliation Zalmay Khalilzad in Doha Qatar (29.02.20)#Pakistan ?? #Qatar ?? #USA ?? #Afghanistan ?? #AfghanPeaceProcess pic.twitter.com/3CCmpbvWmz
— Malik Ali Raza (@MalikARofficial) February 29, 2020
میڈیا سے مختصر گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج معاہدے میں پاکستان کے نمائندہ کے طور پر شریک ہو رہا ہوں، معاہدے پر دستخط کے بعد امن کے خواب کو تعبیر ملنے والی ہے۔