پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 16 رنز سے ہرایا

لاہور قلندرز 12 اوورز میں 116 رنز ہی بناسکی
Feb 28, 2020
فوٹو : ٹویٹر
فوٹو : ٹویٹر

پاکستان سپر لیگ 5 کے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 16 رنز سے ہرادیا، سہیل اختر الیون 133 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 12 اوورز میں 6 وکٹ پر 116 رنز بناسکی، لیوس گریگوری نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، پشاور زلمی کے 133 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور کے اوپنرز نے 48 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، تاہم کرس لین کے آؤٹ ہوتے ہوئے لاہور قلندرز کی روایتی بیٹنگ ایک بار پھر نظر آئی۔

مزید جانیے : پشاورزلمی کا لاہورقلندرز کو جیت کیلئے 133رنز کا ہدف

کرس لین 15 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فخر زمان کو نو بال پر آؤٹ ہونے کے باعث چانس ملا تاہم وہ اس سے فائدہ نہ اٹھاسکے اور صرف 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

محمد حفیظ ایک، ڈین ولاس 2، کپتان سہیل اختر 12 اور ڈیوڈ ویزے  9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سمیت پٹیل نے 14 گیندوں پر 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سلمان ارشاد 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی طرف سے لیوس گریگوری نے 25 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وہاب ریاض اور محمد عامر نے ایک ایک شکار کیا۔ گریگوری کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

[caption id="attachment_1859622" align="alignnone" width="884"] فوٹو : ٹویٹر[/caption]

پاکستان سپر لیگ 5 کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں، کراچی کنگز 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے، لاہور قلندرز اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی۔

PSL5

PSL2020

Tabool ads will show in this div