پشاورزلمی کا لاہورقلندرز کو جیت کیلئے 133رنز کا ہدف

سیمی الیون نے 12اوورز میں 11کی اوسط سے رنزبنائے
Feb 28, 2020

پاکستان سپر لیگ 5 کے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 133 رنز کا ہدف دیدیا، بارش کے باعث 12 اوورز تک محدود میچ میں سیمی الیون نے 11 کی اوسط سے رنز بنائے، بینٹن اور حیدر علی نے 34، 34 رنز بنائے، دلبر حسین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

راولپنڈی میں بارش کے باعث پاکستان سپر لیگ 5 کا میچ 12، 12 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی نے مقررہ 12 اوورز میں 7 وکٹوں پر 132 رنز بناڈالے، اننگز میں 10 چھکے لگے۔

مزید جانیے : لاہورقلندرز کا پشاورزلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹام بینٹنگ اور حیدر علی نے 34، 34 رنز بنائے، گریگوری 16، کامران اکمل 14، سیمی 12 اور محمد محسن بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے، وہاب ریاض 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے دلبر حسین نے 24 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیوڈ ویزے نے 2 اور شاہین آفریدی نے ایک شکار کیا۔

PSL5

PSL2020

Tabool ads will show in this div