لاہور میں حساس اداروں کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
لاہور: لاہور ميں حساس اداروں کی کارروائی کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار فرار ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی ملا۔
لاہور کے علاقے شيراکوٹ میں حساس اداروں نے مکان پر چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کا سلسلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھےاور قانون نافذ کرنے والے ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور بارودی مواد بھی ملا ہے۔ سماء