طالبان امریکامعاہدہ:تقریب میں شرکت اعزازہے،شاہ محمود

تقریب دوحا میں ہوگی

پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کوششوں کیلئے پاکستان کے اقدامات دنیا کے سامنے ہیں، امن معاہدے سے متعلق تاریخی تقریب میں شرکت کرنا پاکستان کیلئے اعزاز کے بات ہے۔

افغان مفاہمتی عمل اور بھارت کی صورت حال پر اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے آج دنیا پاکستان کے کردار کی تعریف کررہی ہے۔ طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کی کوریج پوری دنیا کا میڈیا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں اس وقت صرف 2 موضوع زیر بحث ہیں، ایک امن معاہدہ اور دوسرا دہلی کی تشویش ناک صورت حال، دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص ابھر رہا ہے اور بھارت کا نیچے جار ہا ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنا چاہتا تھا لیکن وہ بری طرح ناکام ہوا۔ آج پاکستان کا عالمی سطح پر مرکزی کردار ہے۔

واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہفتہ 29 فروری کو ہو رہے ہیں، معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے 6 رکنی افغان وفد بھی دوحا پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے 10 روز بعد بین الاقوامی مذاکرات شروع ہونے کی توقع ہے۔

USA

TALIBAN

SHAH MAHMOOD

Tabool ads will show in this div