ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو 187 رنز کا ہدف

عماد وسیم کراچی، شان مسعود ملتان کی قیادت کر رہے
Feb 28, 2020

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 5 کے 10ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کےلیے 187 رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر انہوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

اوپنر معین علی نے 65 اور کپتان شان مسعود نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ فاسٹ بولرز محمد عامر اور کرس جورڈن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 2 میچز جیت کر دوسرے اور کراچی کنگز 1 میچ جیت کر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ایونٹ کا 11واں میچ بھی آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رات 8 بجے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز

کپتان شان مسعود، ریلی روسو، معین علی، روی بوپارا، شاہد آفریدی، عمران طاہر، خوشدل شاہ، محمد الیاس، محمد عرفان، ذیشان اشرف، سہیل تنویر۔

کراچی کنگز

کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرضیل خان، الیکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن، محمد عامر، کرس جورڈن، افتخار احمد، عمر خان۔