فلم’’دم مستم ‘‘کے سیٹ سےعمران اشرف اورمومن ثاقب کی پُرمزاح ویڈیو

دم مستم عمران اشرف کی ڈیبیوفلم ہوگی

ڈرامہ ’’ رانجھا رانجھا کردی ‘‘میں دماغی لحاظ سے کمزور بھولا کا کردارادا کر کے ملک گیر شہرت حاصل کرنے والے اداکار عمران اشرف کی ڈیبیو فلم ’’دم مستم ‘‘ کی شوٹنگ زوروشور سے جاری ہے۔

عمران اشرف نے انسٹا گرام فالوررز کیلئے ایک پرمزاح ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ مومن ثاقب موجود ہیں۔

فلم کے سیٹ پربنائی جانے والی اس ویڈیو میں دونوں خیالی موٹرسائیکل چلاتے ہیں جس کا ہینڈل تو مومن کے ہاتھ میں لیکن گیئر پیچھے بیٹھے عمران اشرف لگا رہے ہیں۔

بیلٹ باندھنے اور کِک مارنے کے بعد دونوں دم مستم کے سیٹ پر پہنچتے ہیں جہاں ان کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

انسٹا صارفین اس ویڈیو کو پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے لکھ رہے ہیں۔

رومانٹک کامیڈی فلم ’’دم مستم ‘‘ کی ہیروئن اداکارہ ، ڈائریکٹر اور رائٹر امرخان ہیں جنہوں نے 2018 میں ڈرامہ “بیلا پور کی ڈائن ” میں نیلوفر کا کردار نبھایا تھا۔

فلم کے ڈائریکٹر محمد احتشام الدین ہیں جن کی بطور ڈائریکٹر گزشتہ فلم “سپراسٹار” تھی، جبکہ اسے اداکارعدنان صدیقی اوراختر حسنین نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔

عمران اشرف اور امرخان کے علاہو فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل احمد، سلیم معراج، عدنان شاہ ٹیپو، ورلڈ کپ میچز کے دوران پاکستان کی شکست پر منفرد انداز کے احتجاج سے شہرت حاصل کرنے والے مومن ثاقب اور دیگرشامل ہیں۔

فلم “دم مستم ” کی موسیقی شیراز اوپل، اذان سمیع خان، بلال سعید اور شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔

اس سے قبل کہانی تحریر کرنے والی اداکارہ امرخان نے اس فلم کو سالوں پرانے خواب سے تعبیر دیتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔ امر نے اپنی پوسٹ ڈائریکٹر اور پروڈیوسرز کی تعریف کے علاوہ عمران اشرف کو دور حاضر کا بہترین اداکار قراردیا تھا۔

momin Saqib

Imran Ashraf

DUM MASTAM

Tabool ads will show in this div