جھوٹی خبرپھیلانے پرعائزہ خان کااظہار ناراضگی

ڈائیلاگ’’دوٹکے کی عورت‘‘ کی گونج پھر سے تازہ
تصویر: انسٹاگرام

ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ تو اختتام پزیر ہوا لیکن اس کہ اصل وجہ مقبولیت بننے والے ڈائیلاگز شاید ہی شائقین کے ذہنوں سے محو ہوسکیں۔

اس ڈرامے کا ایک ڈائیلاگ ’’2 ٹکے کی عورت ‘‘ انتہائی زیر بحث رہا ، یہ متنازع بھی ٹھہرا اور بہت سے لوگوں نے اسے کردار کے حسب حال قرار دیا۔

حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے اس جملے کے حوالے سے خود سے ایک غلط خبر منسوب کرنے پر ناراضگی کااظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر خبر وائرل تھی کہ عائزہ خان کو ائرپورٹ پربعض افراد نے ’’دو ٹکے کی عورت ‘‘ کہہ کرپکارا جس پروہ وہاں سے چلی گئیں۔

انسٹا اسٹوری میں عائزہ نے لکھا ’’مطلب کسی نے کہہ دیا اور پوری دنیا نے یقین کرلیا، کیا ان کے پاس ویڈیو یا کوئی ثبوت ہے؟ ۔ لوگ مجھے پاگلوں کی طرح پیارکرتے ہیں، اللہ کا جتنا شکر کروں کم ہے۔ اتنی عزت ، اتنا پیار مجھے مہوش بن کر ملتا ہے ، لوگ اس بارے میں بات کیوں کرتے ہیں اور ایسا کچھ نہیں ہوا‘‘۔

اداکارہ نے اس بات پرحیرت کا اظہار کیا کہ بلاگر اور دوسرے پیجز کس طرح سے بغیر مجھ سے پوچھنے کی زحمت کیے اس خبر کو شیئر کررہے ہیں۔

عائزہ نے مزید لکھا ’’مجھے آپ لوگوں کو واضح بتانا ہے کہ میں ایک اداکارہ ہوں جو کردار ادا کرتی ہے اور میں مستقبل میں بھی مختلف کردار ادا کرتی رہوں گی۔ مجھے اپنے اطراف لوگوں سے اتنا پیار ملتا ہے جو کہ میں بیان نہیں کرسکتی۔ مجھے مہوش کے طور پربھی پسند کرنے کیلئے بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ احمد بٹ نامی ٹوئٹر صارف نے اپنی ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ائر پورٹ پرعائزہ خان کو دیکھا جو تیزی سے چلی جارہی تھیں اور وہاں موجود افراد زور زور سے انہیں ’’دو ٹکے کی عورت ‘‘ کہہ رہے تھے۔

صارف نے اپنی ٹویٹ میں عوام کو برابھلا کہتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ مجھے اس بات پر بہت غصہ آیا۔

Ayeza Khan

MERAY PASS TUM HO

Tabool ads will show in this div