ايشيائی اسمبلی علاقائی تعاون اورترقی کامحوربن سکتی ہے،وزيراعظم

ویب ڈیسک:
اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن و سلامتی چاہتے ہیں، ایشیائی اسمبلی علاقائی تعاون اور ترقی کا محور بن سکتی ہے۔

اسلام آباد میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ایشیائی ممالک سے تجارت میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے پارلیمنٹ نے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی رکن ممالک کے درمیان اعتماد سازی قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، ايشيائی اسمبلی ايشياء کے ملکوں ميں رابطوں کيلئے بہترين پليٹ فارم ہے، ايشيائی اسمبلی علاقائی تعاون اور ترقی کا محور بن سکتی ہے، توانائی بحران پر قابو پانے اور ديگر چيلنجز سے نمٹنے کيلئے اقدامات کر رہے ہيں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کيلئے پارليمنٹ نے قومی اتفاق رائے پيدا کیا، پاکستان ميں جمہوری عمل کے نتيجے ميں ايک مضبوط پارليمنٹ وجود ميں آئی، اسمبلی کا موضوع معيشت اور توانائی کے شعبوں ميں تعاون کو بڑھانا ہے، 30ممالک کے 300 مندوبين اپنے ملکوں کی نمائندگی کر رہے ہيں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے پارليمانی اسمبلی اجلاس ميں شرکت کيلئے آنے والوں کوخوش آمديد کہا۔ سماء

masters

belgium

Tabool ads will show in this div