شاہدآفریدی کا پرستارملک کا نام روشن کرنےکاخواہشمند

ملتان کا شاہد خان سابق کپتان اور ملتان سلطانز کے کھلاڑی شاہد خان آفریدی کا فین ہے۔کم عمرلڑکے نے کرکٹ کی دنیا میں نام بنانے کے لیے دن رات ايک کردئيے ہیں۔ آنتوں کی بیماری میں مبتلا لڑکےکےلیے کرکٹ کا کھیل جنون کی حیثیت رکھتا ہے۔
ملتان کا 13 سالہ لڑکا شاہد کرکٹ کا شاندار کھلاڑی ہے۔ اس کے پسندیدہ کھلاڑی شاہد خان آفریدی ہیں اور وہ ان کی طرح ملک کا نام روشن کرنے کا خواہش مند ہے۔ کم عمری سے ہی وہ عمدہ لیگ اسپن کرانے ميں ماہر ہے اور چکما دے جانے والی گیندوں سے بیٹسمینوں کو پریشان کردیتا ہے۔

ملتان سلطانز کے کھلاڑی شاہد خان آفریدی سے ملاقات کرنے کی خواہش شاہد کے دل میں موجود ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ شاہد آفریدی جیسا اسپنر بننا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ سخت محنت کررہا ہے۔
شاہد کو کرکٹ نيٹس پر پريکٹس کروانے والا مقامی کھلاڑی اس کے کھيل سے مطمئن ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ اس لڑکے میں بھرپور ٹیلنٹ ہے،اچھی کوچنگ سے یہ کھیل میں بہت نام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


شاہد کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا آنتوں کی بیماری میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے والدین پریشان ہیں۔ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ اس کو اچھی کرکٹ کھلا سکیں اور اس کا علاج بھی کروائیں۔
ٹيلنٹڈ نوجوان اپنے خوابوں کو پورا کرنے کےليے کسی مسيحا کا منتظر ہے تا کہ وہ اپنے ہیرو شاہد خان آفریدی کی طرح ملک کا نام روشن کرسکے۔
