تفتان میں اسٹور مالک ماسک مفت تقسیم کرنے لگا

دیگر علاقوں میں ذخیرہ اندوز متحرک
[caption id="attachment_1835952" align="aligncenter" width="800"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر واقع علاقہ تفتان میں ایک میڈیکل اسٹور کے مالک نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مقامی لوگوں میں ماسک مفت تقسیم کیے۔

یاد رہے کہ پاک ایران سرحد مسلسل پانچویں روز بھی بند ہے۔ پاکستان میں محصور ایرانی شہریوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ ایران میں محصور پاکستانی تاحال واپسی کے منتظر ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں سرجیکل ماسک کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ ماسک کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ صورت حال اس قدر بگڑی ہوئی ہے کہ متعلقہ حکومتوں نے ماسک مہنگا بیچنے والے میڈیکل اسٹوز کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب تفتان میں ایک میڈیکل اسٹور کے مالک دوست محمد سمالانی فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی قیمت کے عوام میں ماسک بانٹ رہے ہیں۔

دوست محمد سمالانی کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے کوئی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے مفت ماسک تقسیم کیے۔ کسی قسم کا لالچ نہیں۔ یہ کام اللہ کی رضا کیلئے کررہا ہوں۔

Tabool ads will show in this div