ٹریفک اہلکارپھردہشتگردوں کےنشانےپر،ملیرمیں فائرنگ،اےایس آئی قتل

Sep 30, 2015
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/09/Traffic-Police-ASI-Body-Jinnah-Ex-Khi-30-09.mp4"][/video] Traffic Police ASI Body Jinnah Ex Khi 30-09 \کراچی : حفاظتی تدابیر کام آئیں اور نہ اسلحہ کی فراہمی، کراچی کے علاقے ملیر میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ رواں ماہ چار حملوں میں دو پولیس اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوچکے ہیں۔ ستمبر کا مہینہ کراچی میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے لیے ستمگر بن گیا، آخری روز بھی دہشت گردوں نے موقع نہ چھوڑا، ملیر کےعلاقے میں فائرنگ کی گئی، گولیاں سفید رنگ کی وردی کو کفن بنا گئیں۔ دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی ذوالفقار کو قتل کردیا، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں پولیس کے اعلیٰ افسران بھی پہنچے، میڈیا سے گفت گو میں ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ اہلکار موٹرسائیکل پر سوار تھا، جسے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اہلکار ذوالفقار ماڈؒل سیکشن میں تعینات تھا، محکمے کی جانب سے بلٹ پروف جیکٹیں اور اسلحہ فراہم کے باوجود رواں ماہ کراچی میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں پر چار حملے ہوچکے ہیں، جن میں دو اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے، محکمے کی کوئی حکمت عملی کام آئی، نہ ہی قاتل پکڑے جاسکے۔ سماء

warden

Tabool ads will show in this div