قوت سماعت اورگویائی سےمحروم کرکٹ کی باصلاحیت کھلاڑی

خوب جان سے بالنگ کراتی ہے،بیٹنگ بھی لاجواب ہے
Feb 27, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/Deaf-And-Dumb-Girl-Cricketer-Isb-Pkg-.mp4"][/video]

پاکستان میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولتا ہے ۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ صبا سننے اور بولنے کی صلاحیت سے تو محروم ہیں مگر کرکٹ کمال کھیلتی ہیں۔

اسلام آباد کی یہ ہونہار لڑکی خوب جان سے بالنگ کراتی ہے۔ اس کی بیٹنگ بھی لاجواب ہے۔ صبا بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہے لیکن اس کا کھیل بے مثال ہے۔ وہ اپنی اکیڈمی کی سب سے مقبول کھلاڑی بھی ہے۔

صبا کے آئیڈیل کرکٹر شاہد آفریدی ہیں اور وہ ان جیسا بننے کیلئے بھرپور محنت بھی کررہی ہیں۔ صبا کی خواہش ہے کہ کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرے۔

Tabool ads will show in this div