خام تیل کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پرآگئی

قیمت52 ڈالر 45 سینٹ ڈالرفی بیرل
Feb 27, 2020

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا ہے۔ خام تیل کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت52 ڈالر 45 سینٹ ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔

ایک سال پہلے یہ قیمت 75 ڈالرفی بیرل تھی۔ 12 ماہ میں خام تیل 23 ڈالرفی بیرل یعنی 30 فیصد سے زائد سستا ہوا ہے۔ گزشتہ 2 ماہ کے دوران بھی خام تیل 17 ڈالر فی بیرل سستا ہوا۔

ماہرمعیشت وسیم سلیم نے کہا ہے کہ حکومت صرف ٹیکس ہی کم کردے توعوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

معاشی ماہرین نے مزید کہنا ہے کہ حکومت خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئےعوام کو ریلیف دے کر اپنا بگڑتا ہوا امیج بہتر کرسکتی ہے۔

Crude Oil

Tabool ads will show in this div