ملتان کی ٹیم بہت اچھی ہے، کپتان کراچی کنگز

میچ میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں
فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کہتے ہیں کہ ملتان کی ٹیم بہت اچھی ہے لیکن کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں۔ امید ہے کل ہائی اسکور گیم ہوگا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ڈے ٹائم میں وکٹ مختلف ہوگی اس لیے کونسی ٹیم گراؤنڈ میں اتارنی ہے وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

کپتان کراچی کنگز نے کہا کہ شرجیل خان ہمارا بہترین کھلاڑی ہے، وہ پرفارم کرے نہ کرے لیکن ضرور کھیلے گا۔ عامر یامین ٹیم کا حصہ ہے اور امید ہے اسے بھی موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کو شائقین کی پوری سپورٹ حاصل ہے اور پہلے میچ کی طرح 200 اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ملتان میں نیشنل ٹی 20 کھیل چکا ہوں اور یہاں کے شائقین بہت پرجوش ہوتے ہیں۔ پی ایس ایل میچز سے قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

کراچی کنگز نے ایونٹ میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں جس میں سے ایک میچ میں فتح اور دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ایس ایل 5 میں کراچی کنگز اپنا تیسرا میچ جمعہ 28 فروری کو ملتان سلطانز کےساتھ کھیلے گا۔ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

Multan Sultans

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div