آپ استاد ہیں،یاسرحسین نے سونیا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

سونیا کی آنے والی فلم ’’ٹچ بٹن ‘‘ہے

اداکار یاسر حسین نے ساتھی اداکارہ سونیا حسین کی صلاحیتوں کو بے پناہ سراہتے ہوئے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

یاسر نے سونیا حسین کے ساتھ کھینچی جانے والی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سونیا کی اداکارانہ صلاحیتوں کے حوالے سے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

یاسرنے سونیا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’’ طویل عرصے سے بحیثیت دوست میں تمہاری اہلیت کا اندازہ لگا سکتا ہوں ، اب تک تمہیں نہایت بہترین پایا اوراداکاری میں توآپ استاد ہیں۔

سونیا کی مزید تعریف کرتے ہوئے یاسر قرار دیا کہ مزاحیہ سے لیکر سنجیدہ اداکاری تک آپ ملک کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں ، اسی طرح ترقی کرتی رہو ۔

ماڈلنگ کے علاوہ عشق زہے نصیب، کسے چاہوں ، میری گڑیا اور ایسی ہے تنہائی جیسے معروف ڈرامہ سیریلز میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے والی سونیا حسین ہدایتکار جامی کی فلم ’’مور ‘‘ سے بڑی اسکرین پر بھی ڈیبیو کرچکی ہیں۔

سونیا کی آنے والی فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ ہے جو عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کو اداکارہ عروہ حسین نے پروڈیوس کیا ہے۔

Sonya Hussain

Yasir Hussain

Sonya Hussyn

Tabool ads will show in this div