میجرعلی نےبھارتی پائلٹ کوچائےپلانےکی داستان سنادی

پاکستان حدود میں پکڑےجانےکےبعدبہت زیادہ ذہنی دباؤمیں تھے
Feb 27, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/Usman-with-chiae-major-as-live.mp4"][/video]

پاک فوج کے میجرعلی نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو وہ چائے پلائی تھی جو فنٹاسٹک کہلائی۔

بدھ کوسماء کے نمائندےعثمان خان نے میجرعلی سے بات چیت کی اور بھارتی پائلٹ سے متعلق سوالات کئے۔ میجر علی نے بتایا کہ بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن پاکستان حدود میں پکڑے جانے کے بعد بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں تھے۔

میجر علی نے بھارتی پائلٹ کو چائے پیش کی تو انھوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ابھی نندن نے کہا تھا کہ پاکستان حدود میں اگرپاک فوج نہ بچاتی تو مقامی لوگ جان سے مار دیتے۔

واضح رہے کہ ابھی نندن کا طیارہ پاک فضائیہ کے طیارے کے میزائل لگنے سے تباہ ہوا تھا۔ ابھی نندن نے جلتے طیارے سے پاکستانی حدود میں پیراشوٹ کے ذریعےچھلانگ لگائی تھی ۔

ABHINANDAN

Tabool ads will show in this div