ملتان میں پی ایس ایل کامیچ،ٹریفک پلان جاری

شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

ملتان میں پی ایس ایل 5 کا میلہ آج سے سج رہا ہے۔ایونٹ کوکامیاب بنانےکےلئےسکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملتان پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے میچز پہلی بار ملتان میں منعقد ہورہے ہیں۔ شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔2800سےزائد پولیس اہلکار فرائض انجام دينے کوتيار ہیں جبکہ 270 سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملتان اسٹیڈیم کی مکمل مانيٹرنگ کی جائے گی۔ 26 فروری سے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے پلان بھی تیارکرلیا گيا ہے اور 1200 ٹریفک وارڈن ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔

ملتان سٹی سے اسٹیڈیم کے لئے آنے والے حضرات پل نہر نو بہار کے ساتھ فاطمہ جناح کالونی گیٹ نمبر 1 بہاؤ الدین زکریا سے پارکنگ ایریا میں داخل ہونگے۔ وہاڑی، خانیوال روڈ سے آنے والے حضرات  این ایل سی بائی پاس چوک سے بابرچوک، دنیا پور بائی پاس چوک سے گیٹ ملحقہ فاطمہ جناح کالونی سے پارکنگ ایریا میں داخل ہونگے۔

مظفرگڑھ ،شجاع آباد، بہاولپور اور لودھراں سے آنے والےحضرات ہیڈ ڈومری سے گیٹ ملحقہ فاطمہ جناح کالونی سے پارکنگ ایریا میں داخل ہونگے۔

سی ٹی او ملتان نے بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس کی کوشش ہوگی کہ اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں۔ شائقین کرکٹ کو شٹل کے ذریعےگراؤنڈ میں لایا جائے گا۔ ٹکٹ اور قومی شناختی کارڈ چيک کرنےکے بعد اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ملے گی۔

بدھ کے روز پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

Multan Sultans

PSL 5

Tabool ads will show in this div