علی عظمت ملک کےاسٹارہیں میرے دوست ہیں، علی ظفر

ہم سب گانےبناتےہیں کسی کو اچھا لگتا ہے کسی کو نہیں

علی ظفر نے کہا ہے کہ مجھے کسی فرد نے پی ایس ایل کےگانے کیلئے کہا تھا لیکن میں نے وہ گانا نہیں بنایا کیونکہ پی ایس ایل کا آفیشل گانا موجود ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا آفیشل گانا گانے والے سارے دوست یار ہیں اس لیے بھی دوسرا گانا نہیں بنایا، ہم سب گانےبناتےہیں کسی کو اچھا لگتا ہے کسی کو نہیں لیکن جس انسان کی قسمت میں جتنا لکھاہوتا ہے اسے ضرور ملتا ہے۔

میں نےیہ تونہیں کہا کہ مجھے گانا’تیار ہیں‘اچھا نہیں لگا، میں نے مذاق میں ایک وڈیو بنائی اورسوشل میڈیا پرڈالی، علی عظمت ملک کےاسٹارہیں میرے دوست ہے،ان کااپنااسٹائل ہے۔

چند دنوں میں ذاتی طور پر پی ایس ایل کا گانا تیار کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی بھی موضوع دیں میں پندرہ بیس منٹ میں گانا بناکر دے دوں گا، کبھی آمدجلدی ہوجاتی ہےکبھی وقت لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے بھرپور اسرار پر گانا بنارہا ہوں،میں جوگانالے کرآرہا ہوں وہ کسی کے ری ایکشن میں نہیں ہے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ علی عظمت کاشک آپ کی طرف کیوں گیا،علی ظفر نے گن گناتے ہوئے جواب دیا کہ سیٹی بجے گی اسٹیج سجے گا۔

انہوں نے کہا کہ 3 سال تک میں نے پی ایس ایل کے گانے کیے،پھر میں نے کہا کہ عجیب ہے ہرسال میں ہی کروں۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ الزامات کےحوالے سے مجھے کافی پریکٹس ہوگئی ہے،کس طرح غلط ثابت کرنا ہے، ہیرو کایہی کام ہوتا ہے مسائل میں جاتاہے اورتمام مسائل ختم کردیتاہے۔

Ali Azmat

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div