لاپتہ افراد کا معاملہ حل نہ ہوا تو بلوچستان میں حکومت کرنا مشکل ہوجائیگا، حاصل بزنجو
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے، اگر یہ معاملہ حل نہ ہوا تو بلوچستان میں حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا۔
اسلام آباد میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف سے بلوچستان کی حکمراں جماعت کے قائم مقام صدر سینیٹر حاصل بزنجو نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ اہم ہے۔
حاصل بزنجو نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے اگر یہ معاملہ حل نہ ہوا تو بلوچستان میں حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا۔ سماء