عمران فاروق کیس:ایف آئی اےکاعدالت میں مزیدشواہدپیش کرنےکافیصلہ

تحقیقات کا دائرہ وسیع
Feb 25, 2020

عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ایف آئی اے نےعدالت میں مزید شواہد پیش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ملزمان کے سفری ریکارڈ کے فراہمی کیلئے سری لنکن حکومت کو خط لکھ دیا گیا۔گرفتار ملزمان نے ضمانت کیلئے درخواست بھی دائر کردی ۔

ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوگیا ہے۔ ایف آئی اے نے برطانیہ کےبعد سری لنکا سے بھی ریکارڈ منگوا کر پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ سری لنکن حکومت سے ملزم معظم اورخالد شمیم کا سفری ریکارڈ مانگ لیا ہے اوروزارت خارجہ نے شواہد کے حصول کیلئے خط بھی لکھ دیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے سری لنکن حکومت سےخط و کتابت پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔عدالت کو آگاہ کیا کہ کچھ دنوں میں شواہد ملنے کی امید ہے۔ دوران سماعت قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانت بھی دائر کردی گئی۔

عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے درخواست پر ایف آئی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

imran farooq

Tabool ads will show in this div