این اے 122 میں ہر صورت کامیاب ہوں گے، عمران کا دعویٰ
لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں ن لیگ اپنے امپائر سے مل کر الیکشن کروا رہی ہے، این اے 122 میں ہر صورت کامیاب ہوں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور پہنچ گئے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 84 ہزار ووٹ میں سے 53 ہزار ووٹ جعلی نکلے، 53 ہزار غلطیاں نہیں، دھاندلی ہوتی ہے، الیکشن کمیشن کا کام ہے غلطیوں کی نشاندہی کرے۔
ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے امپائر سے ملکر الیکشن کروا رہی ہے، پڑھے لکھے، دیانتدار لوگ کبھی اسمبلی میں نہیں جاسکتے، ن لیگی امپائروں کے باوجود این اے 122 میں جیتیں گے، ن لیگ اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپ رہی ہے۔
پی ٹی آئی کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں گلوؤں پر اعتماد نہیں ہے، ساری خرابیوں کا ملبہ دھرنے پر ڈال دیا گیا، دو نمبر الیکشن لڑنے والے حلوہ کھارہے ہیں۔ سماء