خاموش دیواروں کا بامقصد استعمال

خاکے بنائے گئے اور پھر رنگ بھرے گئے
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/PULL-PER-TAREEKH-ISB-PKG.mp4"][/video]

اسلام آباد میں دیواریں بے مقصد نہیں ہوتیں،ان کا استعمال بامقصد ہورہا ہے۔

اسلام آباد کی مصروف ترین شاہراہوں میں سے ایک ایکسپریس ہائی وے پرکھنہ پُل بنایا گیا ہے۔ اس مقام پر پہلے کچھ خاکے بنائے گئے اور  پھر رنگ بھرے گئے جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ شاہکار واضح ہوئے تو بے جان دیواروں کوجیسے زباں مل گئی۔

دیواروں کو شاہکار بنانے اور نظاروں کا لطف اٹھانے والوں کا کہنا ہے کہ اس سے شہر کی خوبصورتی اور بھی نکھرکرسامنے آتی ہے۔

شہری انتظامیہ کے مطابق اس کا مقصد شہر کے حسن میں اضافہ کرنا ہے۔ ارض پاک کو حسین تر بنانے کا مشن ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑ رہا ہے ۔ جن دیواروں پر کبھی نعروں اور اشتہاروں کی بھرمار شہریوں کو بیزار کردیتی تھی،وہیں وطن کی تاریخ اور دلکش نظارے سب کو سرشار کیے رکھیں گے۔

Tabool ads will show in this div