بھارت امن پسند،جمہوری،آزادی رائےکاحق دینےوالاملک ہے،امریکا

بھارت کی معیشت کی بھی تعریف کی

امریکی نائب معاون خصوصی نے بھارتی آقاؤں کو خوش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک امن پسند، جمہوری اور برداشت کا مظاہرہ کرنے والا ایک آزاد ملک ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاکستان کیساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، خطے میں کشیدگی کم کرانے کیلئے دونوں ملک ایک پیچ پر ہیں۔

ایلس ویلز کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں مزید کشیدگی کم کرنے اور استحکام کیلئے پرامید ہیں، جو نہ صرف امریکا بلکہ دیگر ممالک کے مفاد میں ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ امریکا کی کوششوں سے پاکستان کے ساتھ بڑی پیشرفت کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے بھارتی معشیت کی بھی تعریف کی۔ ایلس کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بڑا ابھرتا ہوا معاشی حب ہے اور دیگر ممالک کو اس سے سیکھنا چاہئے، تاہم اس موقع پر انہوں نے مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک امن پسند، جمہوری اور برداشت کا مظاہرہ کرنے والا ایک آزاد ملک ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف شدید احتجاج، مظاہرے اور پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے براہ راست بھارتی دارالحکومت جانے کے بجائے انہیں احمد آباد میں خوش آمدید کہا گیا۔

امریکی صدر دورہ کے دوسرے اور آخری حصے میں نئی دہلی جائیں گے۔ امریکی صدر کی آمد سے قبل پرتشدد کارروائیاں روکنے کیلئے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ۔ جب کہ تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔

ALICE WELLS

Tabool ads will show in this div