وزیر اعظم پاکستان آج جنرل اسمبلی سے اہم خطاب کریںگے

172.16.16.9_07_20150930150836967

نیو یارک: وزيراعظم مياں نواز شريف آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلي کے 17 ویں اجلاس سے خطاب کريں گے جس میں وہ مسئلہ کشمير پر پاکستان کا مؤقف اور خطے ميں قيام امن کيلئے پاکستان کے کردار کی وضاحت کريں گے۔

وزيراعظم پاکستان نواز شريف آج امريکا کے شہرنيويارک ميں اقوام متحدہ جنرل اسمبلي کے اجلاس اہم خطاب کرینگے جس میں واضح کریں گے کہ مسئلہ کشمير پرپاکستان کا مؤقف اٹل ہے اور پاکستان حق خوداراديت اورسلامتی کونسل کی قراداد پر عملدرآمد تک کشميريوں کي حمايت کرتے رہيں گے۔

وزيراعظم اپنے خطاب میں یہ بھی بتائيں گے کہ پاکستان ايک پرامن پڑوسي کے طورپر خطے کا استحکام چاہتا ہے۔

گزشتہ روزوزيراعظم نے اجلاس کے موقع پر ترک وزيراعظم احمد داؤد اوغلوسے ملاقات کي جس میں دوطرفہ دلچسپي کے امور پر تبادلہ خيال ہوا۔ ملاقات ميں ترک وزيراعظم نے کہا کہ ترکي اور پاکستان کے گہرے دوستانہ تعلقات ہيں۔ سماء

kashmir issue

pm Pakistan

UNITED NATION

UNGA

turkish PM

Tabool ads will show in this div