سانحہ منیٰ میں پاکستانی شہدا کی تعداد 46 ہوگئی

SAUDI-HAJJ-ISLAM

جدہ: سعودی عرب میں حج کے دوران منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے جبکہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

سعودی سفیرعبداللہ مرزوق الظہرانی کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منیٰ حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور ہم تحقیقات کے بعد حادثے کی وجوہات سےعوام کوآگاہ کریں گے۔

سعودی سفیر نےکہا کہ شہیداء کی میتیں بھیجنے کیلئے پاکستانی سفارتخانہ سعودی حکومت کے تعاون سے انتظام کررہاہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ حجاج کرام کی سہولت کیلئے توسیع منصوبوں پرسعودی حکومت نے جوکام کیا اس کی مثال نہیں ملتی، مستقل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کریں گے۔

 وزیرمذہبی امورسرداریوسف کہتے ہے کہ سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 46 تک جا پہنچی ہےجبکہ لاپتہ 53 پاکستانیوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔

وزیرمذہبی امور نے بتایا کہ اسپتالوں میں داخل 39 زخمیوں میں سے 29 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ مکہ مکرمہ اور جدہ کے مختلف اسپتالوں میں 10 پاکستانی زیرعلاج ہیں۔ سماء

Mina tragedy

Sardar Yousuf

minister for religious affairs

saudi ambassador

abdullah marzuk

46 pakistani martyred

Tabool ads will show in this div