سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 4افراد زخمی
ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں جنرل اسٹور لوٹ لیا گیا
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واردارت اتوار بازار میں ہوئی۔ دوسری جانب ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں لٹیروں نے جنرل اسٹور کو لوٹ لیا۔