بھائی آ رہا ہے، تیار ہو؟

سماء سے خصوصی گفتگو بھی کی

معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے نئے گانے کی جھلک جاری کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر معروف گلوکار کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ جب بھائی آگیا ہے تو شاہکار بھی آجائے گا۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ بڑے کم وقت میں پی ایس ایل کیلئے گانا تیار کیا ہے۔ علی ظفر پی ایس ایل 5 کے گانے سے پریشان عوام کیلئے نیا تحفہ لائے ہیں۔

سماء سے خصوصی گفتگو میں علی ظفر نے اپنے پی ایس ایل 5 کیلئے نئے گانے کے بول بھی گنگنائے۔

علی ظفر کے مطابق پی ایس ایل 5 کے گانے کے بول ہیں " جب ہم نکلیں تو آندھی آتی ہے، "۔

گانے کی ویڈیو سے متعلق علی ظفر کا کہنا تھا کہ اس کیلئے انہیں پاکستانی عوام کی مدد چاہیئے، جس کا لائحہ عمل جلد بتائیں گے۔

Ali Azmat

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div