پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی عالمی معاہدے کے تحت جارہی ہے، پرویز رشید
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی عالمی معاہدے کے تحت کی جارہی ہے، جو سپلائی روکے گا وہی اس کا ذمہ دار ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عوام کو سوچنا چاہئے کہ کون ملکی مفاد میں کام کررہا ہے، اور کون نیٹو سپلائی روک کر سیاست چمکارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی بین الاقوامی معاہدے کے تحت کی جارہی ہے، جو بھی اسے روکے گا، وہی ذمہ دار بھی ہوگا۔
اس سے پہلے انسانی حقوق کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی معاہدوں کا پابند ہے، اس حوالے سے مزید مؤثر قانون سازی کی جائے گی۔ سماء