لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 183 رنز کا ہدف

محمد حفیظ 98 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے

پاکستان سپر لیگ 5 کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیا ہے، محمد حفیظ نے 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، فہیم اشرف اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنا ڈالے۔

اوپنر کرس لین کے 11 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان اور محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کیلئے 67 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، لیفٹ آرم بلے باز 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حفیظ نے 57 گیندوں پر 7 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

سہیل اختر ایک، ڈیوڈ ولاس 3، سمیت پٹیل 10، ڈیوڈ ویز 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف اور شاداب خان نے 2، 2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد موسیٰ اور احمد صفی عبداللہ نے ایک ایک شکار کیا۔

پاکستان سپر لیگ 5 کے 7ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان شاداب خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ میں احمد صفی عبداللہ کو شامل کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شاداب خان (کپتان)، آصف علی، لیوک رونکی، احمد صفی عبداللہ، حسین طلعت، فہیم اشرف، کولن انگرام، کولن منرو، عماد بٹ، محمد موسیٰ خان، ڈیوڈ ملان۔

مزید جانیے : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

لاہور قلندرز کی فائنل الیون یہ ہے۔  کرس لین، فخر زمان، سہیل اختر (کپتان)، ڈین ولاس، محمد حفیظ، محمد فیضان، ڈیوڈ ویزے، سمیت پٹیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری اور حارث رؤف۔

PSL2020

Tabool ads will show in this div