باکسر عامر خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے گھر بيٹے کی پيدائش ہوئی ہے۔
مائیکرو بلاکنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر خان نے اپنے ننھے بیٹے کی تصوير بھی مداحوں کے ساتھ شيئر کی ہے۔

تصویر کے ساتھ عامر خان کا لکھنا تھا کہ بچے کا وزن 7 پاونڈز ہے۔ باکسر عامر خان نے بيٹے کا نام محمد زاويار خان رکھا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عامر خان اور فریال کے گھر کے تیسرے بچے کی پیدائش ہے۔ ان کی 2 بيٹياں بھی ہيں۔
محمد زاویار خان کی تاریخ پیدائش 22 فروری ہے۔ شیئر کی گئی تصویر میں عامر اپنے بیٹے کو گود میں لئے ہوئے ہیں۔
My beautiful Son Muhammad Zaviyar Khan was born today 22/02/20 weighing 7lbs. 12oz. #dadofthree #alhumdulilah #blessed pic.twitter.com/XqJn5R44Rq
— Amir Khan (@amirkingkhan) February 22, 2020
It's a boy! https://t.co/x0cRckt0bx
— OK! Magazine (@OK_Magazine) February 22, 2020
Amir Kahn and wife Faryal Makhdoom welcome their third baby https://t.co/HDsPSK627j
— The Irish Sun (@IrishSunOnline) February 22, 2020
عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی۔

سوشل میڈیا پر خبر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر سے عامر ، فریال اور بچوں کیلئے مبارک باد اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ لگ گیا۔