حکومت کا پی آئی اے کے مزید 26 فیصد شیئر فروخت کرنیکا کا اعلان، اپوزیشن کا احتجاج

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پی آئی اے کے مزید 26 فیصد شیئرز فروخت کئے جائیں گے، حکومتی فیصلے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، خورشید شاہ کہتے ہیں حکومت منافع بخش اداروں کی نجکاری کرکے قومی ادارے تباہ کررہی ہے۔


قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت ہوا، وزیر مملکت شیخ آفتاب نے بتایا کہ پاکستان کے مفاد میں فیصلے کریں گے، پی آئی اے کے 12 فیصد شئیر مزدوروں کے ہیں، ادارے کے 26 فیصد شئیر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مفاد میں نجکاری کریں گے، مزدوروں کو نہیں نکالیں گے، نواز شریف نے اداروں کو مضبوط کیا ہے کمزور نہیں، اگر بھارت آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتا تو یہ کارنامہ نواز شریف کا ہے، موٹر وے کے ذریعے افغانستان تک جانا چاہتے ہیں۔


حکومتی اعلان کے بعد اپوزیشن ارکان نے پی آئی اے کی نجکاری نامنظور کے نعرے لگائے اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔


اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت منافع بخش اداروں کی نجکاری کرکے قومی ادارے تباہ کررہی ہے، پی آئی اے کی نجکاری مزدوروں سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اقتدار میں آکر مزدور اور غریب کی دشمن بن جاتی ہےِ۔


قومی اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کی رکن کشور نعیمہ خان نے میزائل حملے روکنے کی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ سماء

کے

کا

آئی

پی

Video

updates

Murder

clarke

canadian

sialkot

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div