من پسند صحافیوں کوخدام الحجاج بناکربھیجنےکاانکشاف

INT RASOOL KHUTBA E HAJJ PKG 23-09 اسلام آباد : حج مشن میں قریبی رشتہ داروں اور من پسند صحافیوں کو خدام الحجاج بنا کر بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان میں کرپشن، اقرباء پروری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی گنگا روزِ ازل سے بہہ رہی ہے، جس میں ہاتھ دھونے والوں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں، حج ہو یا کوئی بھی موقع اس گنگا میں اعلیٰ حکام جی بھر کر ہاتھ دھوتے ہیں۔ حالیہ حج میں بھی اس گنگا میں بہت سے لوگوں نے ہاتھ دھو ڈالے، خدام الحجاج کے کوٹے پر چھ صحافیوں کو بھی نواز دیا گیا، جن صحافیوں کو خدام کے نام پر نوازا گیا ان میں نجی ٹی وی چینل کے انجم وہاب، صلاح الدین، کاشف منیر، جاوید اصغر چوہدری، مقامی اخبار کے صحافی مسعود اور ریاض شامل ہیں۔ خدام الحجاج کے کوٹے پر جانے والوں نے حج بھی کیا اور مال بھی کمایا ، گویا عبادت بھی کی اور ملازمت بھی، خدام کا کام حج کے دوران حاجیوں کی رہنمائی کرنا، بوڑھے حاجیوں کو حج کرانے میں مدد دینا ہوتا ہے، انہیں دو ماہ کیلئے رکھا جاتا ہے اور ایک سو چالیس ریال یومیہ ملتے ہیں، مگر افسوس ان خدام الحجاج نے نہ ہي کسي حاجي کي رہنمائي کي ، نہ ہي کسي بوڑھے کو حج کرانے ميں مدد دي۔ مختلف شعبوں میں کرپشن تو سامنے آتي رہي ہے، حج جیسے مقدس مذہبی فریضے میں بھی کرپشن سامنے آئی ہے، خدام الحجاج پہلی حج پرواز سے مکہ مکرمہ جاتے ہیں اور آخری حج پرواز سے واپس آتے ہیں، جن چھ صحافیوں کو خدام الحجاج کے کوٹے پر نوازا گیا وہ ایسے وی آئی پی خدام نکلے کہ آخری پرواز سے گئے اور پہلی پرواز سے واپس آگئے۔ سماء

JOURNALIST

martyred

Sardar Yousuf

Mina Incident

Mina Stampede

Pakistani Missing

Manzoor ul Haq

Tabool ads will show in this div