میزبان احمد گوڈیل پاکستان سپر لیگ کا حصہ نہیں رہے

آج سےایک آوازہمیشہ کیلئے بند ہوگئی، احمدگوڈیل

پاکستان سپر لیگ فائیو کی افتتاحی تقریب میں ناقص کارکردگی دکھانے والے احمد گوڈیل کو پی ایس ایل سے فارغ کردیا گیا ۔

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران میزبان کی ذمہ داری نبھانے والے احمد گوڈیل کو ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے فارغ کر دیا ہے۔

میزبان احمد گوڈیل نے اپنے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کے ذریعے ناقدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو جیت گئے آپ لوگ، ہم اچھی قوم بننے میں ہمیشہ ناکام رہے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ جس کی وجہ سے مجھے تضحیک کا سامنا کرنا پڑا، تقریب میں جو کچھ بھی ہوا اُس کی ذمہ داری میری نہیں تھی پھر بھی مجھے اس حوالے سے صفائی پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا اور سارا ملبہ میرے اوپر ڈال دیا۔

احمد گوڈیل کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کو مبارکباد دینا چاہوں گا جنھوں نے میرا مذاق اڑایا، آپ لوگوں کی وجہ سے میری نوکری چلی گئی، پی ایس ایل فائیو کے لیے بہت محنت کی تھی لیکن افتتاحی تقریب اور اس میں ہونے والی پرفارمنسز میں نے پلان نہیں کی تھی۔

احمد گوڈیل نے دکھی دل کے ساتھ لکھا کہ ’دوستوں، آج سے ایک آواز ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہوگئی‘۔

AHMED GODIL

Tabool ads will show in this div