کیا وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو دھوکا دیدیا؟

دونوں کا افتتاح شہباز شریف نے کیا تھا
Feb 22, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/MuzafarGadh-Project-Kis-Key-Pkg-22-02-Ayaz.mp4"][/video]

پنجاب حکومت نے مظفرگڑھ میں طیب اردوان اسپتال کے توسیعی منصوبہ سمیت ملتان- ڈیرہ غازی خان دو رویہ سٹرک کا افتتاح کروا کے وزیراعظم عمران خان کو ماموں بنا دیا۔

مظفرگڑھ کے طیب اردگان اسپتال کا منصوبہ 2010 میں شروع ہوا اور اس کی توسیع شروع 2017 میں ہوئی۔ اس وقت شہباز شریف پنجاب کے وزیر اعلی تھے جنہوں نے عمران خان کومنصوبہ دیکھنے کی دعوت بھی دی۔

اس کے بعد عمران خان وزیراعظم بنے تو نہ صرف اسپتال کا دورہ کیا بلکہ اسی منصوبے کا دوسری بار افتتاح بھی کر دیا جس کا سنگ بیناد شہباز شریف نے رکھا تھا۔

عثمان بزدار ڈی ایچ کیو اسپتال میں گائنی وارڈ کا افتتاح کرنے گئے تو صحافی نے طیب اردگان اسپتال کے توسیع کے دوبارہ افتتاح پر سوال بھی کیا۔ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رجب طیب اردگان اسپتال کیلئے فنڈز پچھلی حکومت نے دئیے مگر اپنی نگرانی میں ہماری حکومت نےمنصوبہ مکمل کرایا۔

اس کے ساتھ گزشتہ روز انتظامیہ نے ملتان ڈیرہ غازی خان دو رویہ سٹرک کے افتتاح کے لیے بھی نئی تختی لگائی۔ منصوبے کا سنگ بنیاد پہلے شہباز شریف نے رکھا۔ پھر چند ماہ پہلے عثمان بزدار نے خود سڑک کے دوسرے کنارے جاکر افتتاح کیا اور کل ایک بار پھر وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح کرادیا۔

USMAN BUZDAR

Tabool ads will show in this div