ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

لاہورقلندرز نے ملتان سلطانز کو139 رنز کا ہدف دیاتھا

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے139رنز کا ہدف17ويں اوورز ميں ہی حاصل کرلیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان شان مسعود 38،رايلی روسو32رنز کے ساتھ نماياں رہے جبکہ شاہد آفریدی نے 12 گیندوں پر 21 رنز بناکر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا ۔

لاہور قلندر کی جانب سے شاہين آفريدی،حارث روف اورڈيوڈو يسے نے ايک ايک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطان کے کپتان شان مسعود نے لاہور قلندر کے خلاف پہلے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی جانب سے کرس لين39،سہيل اختر34اورفخرزمان19رنزبناسکے لاہور قلندرز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 138 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی ۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر، معين علی اور محمد الياس  2 ،2 وکٹيں لینے میں کامیاب ہوئے ۔

lahore qalandars

Multan Sultan

Tabool ads will show in this div