آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض کی آٹھویں قسط منظوری کرلی

an-imf-internal-review نیویارک : آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض کی آٹھویں قسط کی منظوری دے دی، قرض کی قسط ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر انیس ارب ڈالر ہو جائیں گے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پچاس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، بورڈ نے پاکستان کو خصوصی حقوق کے تحت قرض کی منظوری آٹھویں جائزہ مشن کی کامیاب تکمیل پر دی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے دیئے گئے ساڑھے پچاس کروڑ ڈالر پاکستان کو اگلے ہفتے تک موصول ہو جائیں گے، قرض کی قسط ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر انیس ارب ڈالر ہو جائیں گے۔ سماء

International Monetary Fund

economic growth

Pakistan’s economic performance

taxation

Tabool ads will show in this div