مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں، حمزہ شہباز

پی ٹی آئی وزرا بھی مہنگائی کےخلاف بات کر رہے
Feb 21, 2020

پنجاب اسمبلی ميں اپوزيشن ليڈر حمزہ شہباز کہتے ہيں کہ مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر ميڈيا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ دال چینی آٹے کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے اور تمام طبقہ مہنگائی کی دہائی دے رہا ہے۔ پی ٹی آئی وزرا بھی مہنگائی کےخلاف بات کر رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چینی آور آٹے بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کبھی ايکشن نہيں ہوگا کیونکہ ایکشن صرف ن لیگ کے خلاف ہوتا ہے۔ نااہلی بھی ہے ناکامی بھی ہے اوپر سے سینہ زوری بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان والوں نے پرانے پاکستان کو بھی کفن پہنا دیا ہے۔ جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن صوبہ کہاں بنا۔

اپوزيشن ليڈر کا کہنا تھا کہ بے حسی کا مظاہرہ کیا تو لوگ امیروں کے گھروں پر حملہ کریں گے۔

Tabool ads will show in this div